وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو ’’ فتنہ الہندوستان ‘‘ کا نام دے دیا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نام ان دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اُجاگر کرتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر حکومتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع کریں۔






















