فیصل آباد میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے درندہ صفت انسان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاون پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ، مقدمہ میں کہا گیاہے کہ ملزم عارف پانچ سالہ بچی کو ورغلا کر گھر لے گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے ۔