پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔
سینیٹرعلی ظفر کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نےکہا ہےمیرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سےبات چیت کیلئے کھلے ہیں،پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔
سینیٹر علی ظفر کاکہنا تھا بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نےکہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، ریاعت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔
پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے،کوئی سامنے نہ آیا تو برداشت نہیں کروں گا،وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں۔احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔





















