بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے، شہری خوفزدہ ہو کردعائیں اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو ادارے اور پولیس ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔






















