امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دینے کا معاملہ زیر غور ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےسینیٹ کمیٹی میں بات کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں درجہ بندی پرنظرِ ثانی ہو رہی ہے،لیکن ہمیں کچھ فیصلے کرنے ہوں گے،یہ درجہ بندی بالآخر ایک جامع نقطۂ نظر پر مبنی ہوگی کہ ہمارا افغانستان سے متعلق مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔
مزیدکہاہم چاہتے ہیں کہ وہ القاعدہ اوردیگر عناصر کےخلاف زیادہ تعاون کریں،طالبان کا ماضی ہمارے سامنے ہے،اس لیےصدر نےطالبان کو رعایت دی ہوئی ہے،صدر کے پاس یہ اختیار ایک دباؤ کے آلے کے طور پر موجود ہے،تاکہ ان کی طرف سے تعاون میں اضافہ کیا جا سکے۔





















