اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں ”گو کیش لیس“ مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے کر مویشی منڈیوں میں نقدی کے لین دین پر انحصار کو کم کیا جا سکے۔
مہم کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم منگل 20 مئی 2025 کو باضابطہ طور پر شروع کی جارہی ہے اور عیدالاضحیٰ کی رات تک جاری رہے گی۔
بینکنگ صنعت کے تعاون سے اس مہم کا مقصد ملک بھر کے درجنوں مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو آسان بنانا ہے۔
اب منڈی میں کیش نہیں صرف قربانی کا جانور سنبھالیں۔ ادائیگی راست سے کریں جو ہے فوری، فری، آسان اور محفوظ۔ SBP #Raast #RaastQR #DigitalPayments# pic.twitter.com/nXLyJ8BknH
— SBP (@StateBank_Pak) May 19, 2025
اس سال کی مہم کے دوران مویشی منڈیوں میں مختلف مالی معاملات کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کا استعمال کیا جا سکے گا، جن میں قربانی کے جانوروں کی خریداری، پانی اور چارے جیسے ضروری سامان کی ادائیگیاں، اور پارکنگ فیس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔
اسٹیک بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اس دوران تاجروں اور خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹرانزکشن کی حدود میں عارضی اضافہ کیا ہے، جو 19 مئی سے 15 جون 2025 تک موثر ہے۔
واضح رہے کہماہر فلکیات نے 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔




















