پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں، پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔
لازمی پڑھیں۔ جو دوست تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کرلیں، ایاز صادق
پی ٹی آئی رہنما کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بہت کام کرنا پڑتا ہے، نمبر پورے کرنا ہوتے ہیں اور دیگر پارٹیوں کو ساتھ ملانا ہوتا ہے۔
بیرسٹر علی طفر کا کہنا تھا کہ کبھی نمبر پورے ہوئے تو تحریک عدم اعتماد ضرور لے آئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی۔






















