مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی۔
لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نےسماء سےگفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں،پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،بھارت نے دو ہزار انیس میں بالا کوٹ پر حملہ کیا تو نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے،کیا ہم کہتے تھے کہ نواز شریف کو پیرول پر رہا کرو،تو ہم بات چیت کریں گے۔
مزیدکہامسلم لیگ ن نےقومی سلامتی اجلاس میں شرکت کی لیکن بانی پی ٹی آئی نہیں آتےتھے،پی ٹی آئی کا چیئرمین موجودہےایسےتھوڑاہےکہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیا جائے،بانی کی پیرول پر رہائی اور بنی گالہ منتقلی کی باتیں کرنےوالوں کومزے لینےدیں،عمران خان کےخلاف سیاسی نہیں ٹھوس مقدمات قائم ہیں۔
سیاسی مقدمات وہ ہوتے ہیں جو تنخواہ نہ لینے پر بنتے ہیں یا منشیات ڈال کر قائم کیےجاتے ہیں،توشہ خانہ اور جعلی ٹرسٹ کے مقدمات سیاسی نہیں کہلاتے،سیاسی قیدی،سیاسی شخصیت کے حوالے سے نہیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے ہوتا ہے۔






















