سول ایوی ایشن نے کہا ہےاسلام آباد ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران وائلڈ لائف ہٹ کے واقعہ کو حادثہ کہنا درست نہیں۔
رپورٹس کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق گذشتہ رات دبئی سےاسلام آباد آنے والی فلائٹ نے رات 11:51 منٹ پر لینڈ کیا، پائلٹ نے رن وے پر لینڈنگ رول کے دوران نوز وہیل پر جانور ٹکرانے کی اطلاع دی۔ رن وے کے معائنہ پر ٹیکسی وے سی اور ایف کے درمیان مردہ جانوروں کی باقیات پائی گئی تھیں ۔
ایئرلائین کے انجینئرنگ شعبہ نے ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہ پہنچنے کی اطلاع دی، متعلقہ حکام واقعہ کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کو ائرپورٹس سے دور رکھنے کے ہرممکن انتظامات کئے جاتے ہیں ۔اسلام آباد ائرپورٹ واقعہ کو جہاز کا حادثہ کہنا قطعی درست نہیں ہے۔
دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورتحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہےانہوں نے کہا کہ جنگلی جانور رن وے تک کیسے پہنچا؟تحقیقات کی جائے۔ ڈی جی سی اے اے کی تحقیقات مکمل کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ غفلت کےمرتکب عملےکیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔