لاہور میں پہلی بیوی سے علیحدگی کیلئے اصرار کرنے پر شوہر نے دوسری بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
لاہور میں پہلی بیوی سے علیحدگی کیلئے اصرار کرنیوالی دوسری بیوی کو شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، 21 برس کی اقراء نے 4 ماہ قبل قاتل سے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اعجاز نے مسلسل جھگڑا کرنے پر اہلیہ کو گولیاں ماریں، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اقراء اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا، مقتولہ کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔





















