چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی سیزفائر ہونا چاہیے، یہ ملک اور سسٹم کیلے بہترہے۔
پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی۔ کہا بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے وہ اور اُنکی اہلیہ جیل میں ہیں، اب بہت ہوگیا معاملات سلجھانے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی ، ورکرز پارٹی کو نقصان نہ پہنچائیں انہیں نہیں معلوم تو نہ بولیں، میری بانی سے جو بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس سےمتعلق باہر نہیں بتا سکتا، بانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں رکی ہوئی ہیں یہ دراڑیں پیدا کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کے جشن کو پی ٹی آئی بھی یوم تشکر کے طور پر منارہی ہے۔ بولے دشمن کو شکست دینے اور افواج پاکستان کی فتح پر آج شکرانے کے نوافل ادا کئے۔






















