بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی نیوز چینلز کو سرکس اور گندگی قرار دیتے ہوئے حقیقت دنیا کو دکھا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سناکشی سنہا کا کہناتھا کہ بھارتی میڈیا حقائق بتانے کے بجائے خوف و ہراس پھیلا رہا ہے، ہمارے نیوز چینل مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں کررہے، بھارتی نیوز اینکرز کی چیخ و پکار پر سوال بنتا ہے، بھارتی چینلز حقائق بتائیں ،سنسنی پھیلانا بند کردیں، بھارتی چینلز سے کہتی ہوں لوگوں میں خوف پھیلانا صحافت نہیں ہے ،عوام خبروں کے نام پر بھارتی چیلنز کے کچرے کو دیکھنا بند کریں۔






















