وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 3 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ۔ اس دورے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
وزیر خزانہ دورے کے دوران برطانوی حکام، مالیاتی اداروں، بینکوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران وہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب برطانیہ میں پاکستان کے معاشی منظرنامے کو واضح کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں بھی شرکت کریں گے، جس میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔