انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کافی حد تک مستحکم رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی تنزلی سے 281.23 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ پیر کو روپیہ 281.22 پر بند ہوا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر کو پیشرفت میں مشکلات کا سامنا رہا، کیونکہ تائیوانی ڈالر میں دو روزہ غیر معمولی تیزی کا اثر دیگر علاقائی کرنسیوں پر بھی پڑا، جس سے امریکی کرنسی کی کمزوری اور عدم استحکام واضح ہوگیا۔