پاکستان کی ریفائنریز حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان کی ریفائنریز کے سی ای اوز نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کرکے یقین دہانی کروا دی کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کہا اسٹریٹیجک ایندھن کے ذخائر کی بلا تعطل پیداواری صلاحیت موجود ہے۔ وفد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملا ۔۔۔ کہا اپگریڈیشن منصوبے تقریباً ایک ارب ڈالر کی سالانہ بچت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
علی پرویز ملک بولے ریفائنری اپگریڈ یشن اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار پالیسی ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی اور صارفین کے لیے سستی و پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے حکومتی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاکستان کی آئل ریفائنریز کے سی ای اوز، چیئرمین ایف بی آر وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ پٹرول ڈیزل کی مقامی پیداواری صلاحیت بڑھانے سمیت سرمایہ کاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفد نے وزیر خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے خدشات بھی بتائے۔ وزیر خزانہ نے درآمدی بل کم کرنے میں ریفائننگ سیکٹر کے اہم کردار کو سراہا۔