پاکستان کی پہلی چیٹ جی پی ٹی کی حقیقت سےمتعلق سماء کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت آئی ٹی سے تفصیلات طلب کر لیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سات مئی کو طلب کرلیاگیا،وفاقی وزیر کے پاکستان کی پہلی چیٹ جی پی ٹی کےآغاز کے دعوے اور این آئی ٹی بی کی تردید پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے،سینیٹر افنان اللہ کے پیش کردہ دی ریگولیشن آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس بل دوہزار چوبیس پر بھی غور ہوگا۔
قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں وزارت آئی ٹی اورچیئرمین پی ٹی اے ایل ڈی آئی لائسنسزکی تجدید کےمسئلے پر بریفنگ دیں گے،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کی منظوری کے بعد وزارت کےکام کے کردار پر بھی بریفنگ ہوگی۔
ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمینٹ کانفرنس سےمتعلق بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،قائمہ کمیٹی نےرجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں کی تفصیلات اور ان کی آمدنی کی تفصیل بھی طلب کر رکھی ہے۔






















