کاروباری ہفے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ہی ایک ہزار پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 114000 پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ آج اتار چڑھاؤ کا شکار رہے گی، امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر نا کرنے کی ہدایت اسٹاک مارکیٹ کیلئے منفی خبر ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ بجٹ کو لے کر سرمایہ کار محتاط ہوسکتے ہیں تاہم 9 مئی کو آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی حتمی منظوری مارکیٹ کو بڑھاوا دے گی۔
دوسری جانب شرح سود سے متعلق متوقع اعلان بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے اہم خبر ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود کم کی توسیمنٹ اوراسٹیل کمپنیز کے شیئرز لائم لائٹ میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور دیگر خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں دہشت گرد کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں جس کے باعث امریکی شہریوں کو چوکنا رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں بھی دہشت گرد حملوں کے امکانات موجود ہیں۔
بھارت کے سیاحتی مقامات، شاپنگ مالز اور بازاروں میں حملوں کا خطرہ ہے جبکہ مشرقی اور وسطی بھارت دہشت گردی کی وجہ سے غیر محفوظ ہیں۔