یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیں۔
یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں۔
اعلامیے کے مطابق ان ملازمین میں سے بہت سے اسٹور انچارج اور گودام کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ لہذا بہت توقع ہے کہ حساب کتاب پر ان کی جانب کافی واجبات باقی ہوں گے۔ تمام پراسیس مکمل ہونے تک ادارے کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کے لئے ان ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہیں فوری طور پر روک لی جائے۔