جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور دیگر نے شرکت کی۔
جسٹس عرفان سعادت اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تھے اور ان کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔