مارچ 2025 میں پاکستانی سروسز کی برآمدات میں 4.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مارچ میں سروسزکی برآمدات کا حجم 74 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا،مارچ 2024 کےمقابلےاس سال سروسز ایکسپورٹس 4.89 فیصد بڑھیں، جولائی تامارچ پاکستانی سروسز کی برآمدات میں 9.69 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کےعلاوہ 9 ماہ میں 6 ارب 23 کروڑ ڈالرکی سروسز ایکسپورٹ کی گئیں،9 ماہ میں سروسز کی درآمدات بھی 8.74 فیصد بڑھیں،حجم 8 ارب 55 کروڑڈالررہا،سروسزسیکٹر کےتجارتی خسارےمیں 6.27 فیصد اضافہ،2 ارب 31 کروڑ ڈالررہا۔