اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے کنگز کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کیا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کراچی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی 24، سعد بیگ 20 اور خوشدل شاہ 17 رنز بناسکے۔
کراچی کے 5 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ ، جیسن ہولڈر اور کپتان شاداب خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 47 رنز اسکور کئے جبکہ اعظم خان 31 ، صاحبزادہ فرحان 30 اور کولن منرو 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2، محمد نبی اور عباس آفریدی نے 1- 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ پر دراڑیں پڑی ہیں جس وجہ سے پہلے بولنگ کر رہے ہیں اور کراچی کیخلاف بنائے گئے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔
شاداب خان نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں اور محمد نواز اور ڈاروشیس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔