الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں پراعتراضات کی سماعت کا سلسلہ آج سے شروع کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ ،1 سے 3 نومبر کی سماعت کیلئے اعتراض کنندگان کونوٹس بھیج دیئے گئے ہیں،تمام صوبوں اوراسلام آباد کیلئےمجموعی طورپر 1324 اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب میں 672، سندھ 228 ،خیبرپختونخوا 293 ،بلوچستان 124 اوراسلام آباد میں7 اعتراضات جمع ہوئے،اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبرکوحلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کردی جائیگی