لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ کی دوسری کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی پوری ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں خوشدل شاہ 39 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اوپننگ بیٹسمین ٹم سیفرٹ 18 ، شان مسعود18 ، حسن علی 27 اور ایڈم میلنے 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور راشد حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ سکندر رضا نے 2 ، حارث روف اور آصف آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آنے والے فخر زمان ے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 75 رنز بنا ئے ۔سیم بلنگز 19 اور عبداللہ شفیق صرف 6 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
لاہور قلندرز کا پی ایس ایل میں یہ تیسرا میچ ہے جبکہ اسے پہلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے فتح سمیٹی ۔
پلیئنگ الیون ۔لاہور قلندرز
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان
پلیئنگ الیون ۔کراچی کنگز
ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز وِنس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملن، حسن علی، فواد علی