ایف بی آر نے اسلام آباد میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن لےلیا۔ درجنوں بڑے کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی دارالحکومت میں ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 39 بڑے اسٹورز اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق اب تک دو کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔ کئی کیش اینڈ کیری اسٹورز پر پی او ایس رسید کے بجائے جعلی انوائسز جاری کرنے کا انکشاف ہوا۔
کیو آر کوڈز یا سسٹم جنریٹڈ رسید جاری نہ کرنے پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔