ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دوران فلسطین کے مظلوم بچوں کے لیے امداد کا اعلان کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
فرنچائز کے مالک علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز فلسطینی بچوں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔
اعلان کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران ملتان سلطانز کے بلے بازوں کی جانب سے لگایا گیا ہر چھکا اور بولرز کی جانب سے لی گئی ہر وکٹ فلسطین کے لیے ایک لاکھ روپے کی امداد کا باعث بنے گی۔
اس اقدام کا مقصد فلسطینی عوام، بالخصوص بچوں کی مدد کرنا ہے جو مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔