کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وانر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی قیادت کے لیے پرجوش ہوں ، میں چاہتا ہوں زیادہ سے زیادہ میچز جیتے ، یہاں تھوڑی گرمی ہے تاہم پچز آسٹریلیا کی طرح ہی ہیں ۔
ڈیوڈ وانر کا کہناتھا کہ میں چاہتا تھا ٹیم کے ساتھ پریکٹس کروں ، پلیئرز کے ساتھ وقت گزار کر پلاننگ کرنا چاہتا تھا ، ٹرافی کی تقریب میں نہ پہنچنے پر معذرت چاہتا ہوں ، ابھی میرا فوکس ہے کہ اپنی ٹیم کو میچ جتواوں، اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلیں یہ میرے لیے اہم ہے ، اگر میں اچھا کھیل رہا ہوں تو دوسروں کی مدد کروں ، کرکٹ انجوائے کرنا اور جیتنا میرا گول ہے ، ہماری ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، کنڈیشنز کو دیکھ کر ٹیم بنارہے ہیں ، ہر میچ کے حساب سے ٹیم تیار کریں گے، میچ اپس کےمطابق ٹیم تیار کریں گے۔