پاکستان سپر لیگ 11 اپریل سے شروع ہونے جارہاہے اور شائقین کو سٹیڈیم لانے کیلئے پی سی بی نے انعامات دینے کی حکمت عملی بنا لی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے ہر میچ میں لاکھوں کے انعامات شائقین کے لئے مختص کردئیے گئے ہیں ، پی ایس ایل کے ہر میچ کے پہلے ہاف میں ٹکٹ ہولڈر شائقین کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی، قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹ ہولڈر شائقین کرکٹ اب موٹر سائیکل،سمارٹ فونز اور متعدد گفٹس جیت سکیں گے، پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں شائقین کے لئے کیچ پکڑنے پر لاکھوں روپے کا کیش انعام رکھا جاتا رہا ہے۔