ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماء نیوز کے پروگرام ’ زور کا جوڑ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرتبہ اپنے ڈیجیٹل میڈیا پر بہت زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں، سماء بہت ہی جدید کام کر رہا ہے ، ،آپ لوگ ٹک ٹاک پر اور اپنے سٹوڈیوز میں بہترین کام کر رہے ہیں، یوٹیوب پر آپ کے شارٹس چل رہے ہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جو فینز دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیئے ہماری پرفیکٹ پارٹنر شپ سماء کے ساتھ ہی ہو سکتی ہے ۔
علی ترین کا کہناتھا کہ لوگ میرے نظریے کو سمجھ نہیں رہے ، میں پی ایس ایل سے محبت کرتاہوں ، پی ایس ایل کا مستقبل ہی میرا مستقبل ہے ، میں کرکٹ ٹیم کا مالک بھی ہوں، میں چاہتاہوں کہ ہم بہتر سے بہتر کام کریں، ہم اسے آگے لے کر جائیں، جب بھی مجھے موقع ملے گا تو میں پی ایس ایل مینجمنٹ کو زور دیتا رہوں گا کہ ہم اس کو اور بہتر کریں ،شائد میرا طریقہ لوگوں کو پسند نہ آیا ہو،جب کام نہیں ہو رہا تو میں عوام کو بتا رہاہوں کہ ہم کس طرح اس کو بہتر کر سکتے ہیں، ایک زمانے میں کراچی کا سٹیڈیم بھرا ہوتا تھا ۔