سری لنکن ایئرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا۔ سری لنکن ایئرلائن لاہور کے لیے اب ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکن ایئرلائن نےپاکستان کےلیےپروازوں میں اضافہ کردیاسری لنکن ایئرلائن لاہورکےلیےاب ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گاسری لنکن ایئرکی کل سے کولمبو ،لاہور کےدرمیان چوتھی اضافہ پروازپہنچےگی۔
سری لنکن ایئرلائن کا کہنا تھا کہ اب کولمبولاہورکےدرمیان ہفتہ وار4پروازیں چلیں گی سری لنکا ایئرلائن کراچی سےبھی ہفتہ وار4 پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے پروازوں کی فریکوئنسی بڑھنےسےسری لنکن ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگافلائٹس بڑھنےسے سری لنکا پاکستان کےدرمیان مسافروں کوسفری سہولیات حاصل ہونگی سول ایوی ایشن نےسری لنکن ایئرلائن کی پروازوں میں اضافےکی منظوری دی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں۔ سری لنکن ایئر لائن نےکولمبو سے لاہورائیر لائن میں اجافہ کیا اور کراچی سے بھی سری لنکن ایئر لائن نے ایک پرواز کا اضافہ کیا ہے تاہم اب کراچی اور لاہور سے تین کی بجائے چار پروازیں آپریٹ کیا کریں گی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو