وزیراعظم شہبازشریف نے برطانیہ سے آئے 190ملین پاؤنڈ سے دانش یونیورسٹی تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسزکی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، این سی اے کے پاکستان کو واپس 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ سے وفاقی حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق یہ رقم دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں استعمال کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقلی پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا، کہا دانش یونیورسٹی میں مستحق، لائق طلباء کو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے یونیورسٹی کیلئے اسلام آباد میں زمین کے حصول کےلیے قانونی تقاضے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم شہبازشریف نے یونیورسٹی کے چارٹر اور دیگر قانونی معاملات جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ یونیورسٹی عمارت میں سادگی کا عنصر نمایاں ہو اور سرخ اینٹوں سے تعمیر کیا جائے، عمارت پر کوئی غیر ضروری خرچ نہ کیا جائے تاکہ لاگت کم سے کم ہو، یونیورسٹی کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور فیکلٹی کو بھرتی کیا جائے گا۔