عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔
پاکستان میں حکومتی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ہر ماہ کی پہلی اور 16 تاریخ سے ہوتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر وزارت پیٹرولیم اور خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے، جس پر انوار الحق کاکڑ حتمی فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی حکومت نے 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو