تئیس مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے علیحدہ وطن کے قیام کا عزم کیا۔ ایک ایسا ملک جہاں وہ آزادی، مساوات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
یوم پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانی، اتحاد اور جدوجہد سے ایک خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے، 23 مارچ کا دن صرف ماضی کی یاد نہیں، بلکہ ہمیں روشن مستقبل کی راہ دکھانے والا چراغ بھی ہے۔
انسانی فلاح و بہبود کے کارکنان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام ہے ان وعدوں کا جو اس قوم نے کیے اس سرزمین سے۔
محمد رمضان چیپا کا کہنا ہے کہ اس مٹی سے محبت ہماری عادت بھی ہے اور روایت بھی ہمیں متحد ہو کر امن کی راہوں پہ چلنا ہے سبز ہلالی پرچم کو دنیا میں لہرانا ہے۔
چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن امجد ثاقب نے کہا کہ پاکستان ایک روشن مستقبل کا حامل ہے، عوام دوست ویلفیئر کے حافظ محمد عرفان قربان نے کہ آئیے مل کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔