حیدرآباد گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکلٹی ممبران کا پاک آرمی کے ساتھ خوش گوار دن گزارا۔ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات بتائے۔
طلبہ نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور پاک آرمی کے زیر استعمال سمال مشین گنز اور پسٹل کے فائر سے لطف اندوز ہوئے۔ طلبہ نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔
طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے جی او سی حیدرآباد گیریژن نے تفصیلی ملاقات کی اور سوال و جواب کا ایک تفصیلی سیشن جاری رہا۔ طلبہ و فیکیلٹی ممبران کا جی او سی کے ساتھ سیشن انتہائی معنی خیز رہا جس میں سوالوں کے جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
جی او سی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ اور طلباء کو پاکستان کے مستقبل کا معمار قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جی او سی نے طلباء کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے فوائد بتائے اور اسکے منفی پراپیگنڈا سے محفوظ رہنےکی تلقین کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ یہ اک انتہائی سبق آموز سیشن تھا اور ہمیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں، ہمیں دشمن کے مضموم مقاصد اور یوتھ کو ٹارگٹ کرنے کے حوالے سے بہت اہم معلومات حاصل ہوئیں۔
طلباء و اساتذہ نے جی او سی حیدرآباد گیریژن کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کیا، طلبہ و فیکیلٹی ممبران نے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔