رکن خیبرپختونخوا اسمبلی پختون یار خان کا کہنا ہے کہ بنوں میں افطاری کے وقت ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گردی جس بھی شکل میں ہو، ہم اس کے خلاف ہیں۔
ایم پی اے پختون یار خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں، خواتین اور شہریوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے، ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات پر مکمل عمل ہو رہا ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور شہداء کے خاندانوں کے صبر کے لیے دعا گو ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کل بھی تھا، آج بھی ہے، کل بھی رہے گا۔ بنوں کے عوام اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔