دولتمند غیر ملکی اب امریکی شہریت خرید سکیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا ویزا پلان جاری کردیا۔ گولڈ کارڈ کے حصول کے لیے 50 لاکھ ڈالر کی فیس رکھی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق گولڈ کارڈ کے حامل افراد کو وہی سہولیات ملیں گی جو گرین کارڈ والوں کو ملتی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد شہریت بھی مل سکتی ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد دو ہفتوں کے اندر شروع ہوگا۔
پورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم گولڈ کارڈ بیچنے جارہے ہیں، ہم اس کی 5 ملین ڈالرز کی قیمت رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ (کارڈ) آپ کو گرین کارڈ کی مراعات دینے کے ساتھ ساتھ شہریت حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہوگا، اس کارڈ کو خرید کر دولت مند لوگ ہمارے ملک کا رُخ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس اسکیم سے متعلق مزید تفصیلات آنے والے ہفتوں میں سامنے آئیں گی۔