ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ایک وفد نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا اور چوتھے اور پانچویں توسیعی منصوبوں کا جائزہ لیا چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی بھی اس وفد کے ہمراہ تھے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور چوتھا توسیعی منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل کیا گیا تھا اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے پانچویں توسیعی منصوبے کے لیے تین سو نوے ملین امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور واپڈا گزشتہ چھ دہائیوں سے ترقی میں شراکت دار ہیں وفد کو بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم تکمیل کے بعد سے زراعت کے لیے 411 ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کر چکا ہے جبکہ تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 597.31 ارب یونٹس سستی بجلی دی جا چکی ہے۔
تربیلا ڈیم نے قومی اقتصادیات کو 411 ارب امریکی ڈالر کے مساوی فوائد پہنچائے ہیں تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں ہوگاورلڈ بینک کے وفد نے تربیلا ڈیم سمیت دیگر پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں واپڈا کے کردار کی تعریف کی ہے، اور اس تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔