پاکستان میں سونے کی قیمت کا تعین کرنے کےلیے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی، نئی طریقہ کار کے تحت سونے کی قیمت کا تعین انٹرنیشنل مارکیٹ کے زیر اثر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کے نرخوں کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے، انٹرنیشنل کرنٹ گولڈ ریٹ کے 20 ڈالر پریمیم کو سونے کے نرخوں میں شامل کیا جائے گا، انٹرنیشنل ریٹ پلس پریمیم کے بعد ڈالر کے انٹر بینک کرنٹ ریٹ سے سونے کا بھاؤ جاری ہوگا۔
صرافہ ایسوسی ایشن نے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ ہوگی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 20 ڈالر پریمیم سے سونے کی قیمت میں فرق تو پڑے گا لیکن 20 ڈالر پریمیم نہیں لگاتے تو مافیا ریٹ چلنے نہیں دے گا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، بلین مارکیٹ کھلنے سے پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ سٹہ مافیا کے خلاف کاروائی کرکے گولڈ کے ریٹ نیچے لایا جائے گا تاہم چند دن ریٹ کم رکھنے کے بعد مستقل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ کے بڑے ڈیلرز کو بھاری نقصان سے بچانے کیلئے سونے کے ریٹ کا فارمولہ بدلا گیا ہے۔