انٹر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 ء رنگا رنگ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ کا تیسرا اور آخری دِن سنگل لائن ، ڈبل ، ٹرپل اور چار شاہ سواروں کے فائنل مقابلوں کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ۔
تین روزہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ کاانعقاد بینین ٹری پولو گراؤنڈ کینٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریکہ ، سعودی عرب ، مصر ، روس ، قطر ،کویت ،امریکہ ، ناروے اور پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تیسرے دن کے فائنل نتائج میں پاکستان نے پہلی پوزیشن ، مصر نے دوسری ، سعودی عرب تیسری ، چوتھی جنوبی افریکہ نے حاصل کی ۔9 انٹرنیشنل ٹیموں اور36 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔تیر اندازی کے مقابلوں میں پاکستان ، روس ، ترکی ، ایران اور كازاخستان کے 16 تیر انداز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
تیر اندازی کے مقابلے میں كازاخستان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن ، ترکی دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نیزہ بازی کی 9 اور تیراندازی کی 5بین الاقوامی ٹیمیں مقابلوں میں شامل رہیں ۔شاہ سواروں نے گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا جیسے شائقین کی جانب سے خو ب سراہا اورپسند کیاگیا۔ جیتنے والی ٹیموں کے گھڑ سواروں اور تیر اندازوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔
جبکہ فورٹریس اسٹیڈیم میں نیشنل ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں میں پہلے دن 60 ٹیمیں 260 گھڑ سواروں کا مقابلے سنگل لائن مقابلوں میں حصہ لیا۔ دوسرے روز لائن فور مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔پہلے روز سنگل مقابلوں میں مہر عمران حیدر بربانہ ، وٹوکلب ، دوسری پوزیشن رائے آصف بھولا کھرل ، ایس اے گارڈن ، تیسری پوزیشن ملک علی حسن وٹو، ذیلدار کلب اور چوتھی پوزیشن کہاوڑ ٹینٹ پیگنگ کلب نےحاصل کی ۔
دوسرے روز کے سنگل لائن نیزہ بازی مقابلوں میں پہلی پوزیشن مہر اسرار احمد نرگانہ ، دوسری پوزیشن علی بابر الپا اور تیسری پوزیشن رائے آفتاب مائنیکا، چوہدری چن محمود راندوانہ نے حاصل کی ۔
تیسرے روز سیشن آف فور کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن چوہدری سنی خان رانجھا کھرل کلب چھوکر کلاں ،دوسری پوزیشن چوہدری منور عباس کھوکھر شو لائن کلب لاہور ،تیسری پوزیشن چوہدری جواد ارشد بٹ ،الحفیظ ملک جہلم کلب نے حاصل کی ۔نیشنل ٹینٹ پیگنگ مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت انعامات اور کیش پرائز تقسیم کیے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میں دو لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے ٹیم میں 2 لاکھ روپے اور ٹرافیاں ، شیلڈز اور کیش پرائزز دیئے گئے۔ فورٹریس اسٹیڈیم میں تقسیم انعامات کے وقت مہمان خصوصی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے ونر ٹیموں میں انعامات تقسم کیے اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا ۔