بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں سے جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، بھارتی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندرا وتی نیشنل پارک میں ماؤ نواز باغیوں کیخلاف آپریشن کئی روز سے جاری ہے، رواں سال اب تک جھڑپوں میں 62 ماؤ نواز اور 11 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت کی درجنوں ریاستوں میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی وجہ سے علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔