ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کیلئے طریقہ کار سامنے آگیا۔
چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی درخواست کی فیس 50 ہزار روپے مقرر کردی گئی، چارجنگ اسٹیشن کی اجازت درخواست کی جانچ پڑتال کے 15 دن بعد دی جائے گی۔
ایک سو سے 150 سو گاڑیوں کی پارکنگ سپیس میں 3 چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جا سکیں گے، پانچ سے 50 گاڑیوں کی پارکنگ سپیس میں ایک چارجنگ پوائنٹ قائم کیا جا سکے گا۔ 50 سے سو گاڑیوں کی پارکنگ سپیس میں دو چارجنگ پوائنٹس قائم کیے جا سکیں گے۔
الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن لیول 2 کی سالانہ فیس 35 ہزار روپے، چارجنگ اسٹیشن لیول 3 کی سالانہ فیس 50 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ چارجنگ اسٹیشن لیول 4 کی سالانہ فیس 65 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشن لیول 5 کی سالانہ فیس 80 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
چارجنگ اسٹیشن پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پہلی بار 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسری بار 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تیسری بار لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔