امریکا میں طیارہ حادثےکے بعد امدادی سرگرمیاں تاریکی کے باعث روک دی گئیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق پچاس سے زائد لاشیں نکال لی گئی ہیں،چودہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔صدر ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ غوطہ خوروں نےطیارے کے دونوں بلیک باکس ڈھونڈ لیے،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حادثے کے وقت اسٹاف کی کمی کے باعث ہیلی کاپٹر اور طیارے دونوں کو ایک ہی شخص کنٹرول ٹاور سے ہدایات دے رہا تھا،صدر ٹرمپ نے سابق انتظامیہ کی غیر پیشہ ورانہ بھرتیوں کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔