ایک امریکن مسافر طیارہ بدھ کی رات ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے درمیانی فضا میں ٹکرا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 60 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے۔ 18 لاشیں نکال لی گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ایف بی آئی اور نیشنل گارڈز بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ۔جب حادثہ ہوا اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
مسافر طیارے سے ٹکرانےوالے فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔ بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی پرواز پر تھا۔ امریکی وزیردفاع نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔