محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا۔ بارشوں سے ملک میں جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ۔ بارش کے باعث موسم میں دوبارہ ٹھنڈک کا احساس ہوگا اور درجہ حرارت کم ہوگا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہے گا ۔ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پوٹھوہار میں بھی بادل برس سکتے ہیں ۔ بارشوں سے ملک میں جاری خشک سالی کا خاتمہ جبکہ سردکی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سردی کے موسم کا دورانیہ مختصر ہوگیا ہے۔