آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں پاک فوج کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔
فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن و دیگر ماہرین صحت موجود تھے، میڈیکل کیمپ میں 800 سے زائد افراد کا فری چیک اپ کیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انقعاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا، علاقہ مکینوں نے مستقبل میں بھی اسطرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔






















