اےاین ایف کی ملک بھرمیں منشیات اسمگلنگ کیخلاف چارکارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایک سو بارہ کلو سےزائد منشیات برآمدکرلی گئیں ۔
پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرجدہ جانے والےمسافر کے ٹرالی بیگ سے گیارہ کلو سے زائد آئس برآمد ۔ ایم ٹو پر ہرن مینار انٹرچینج شیخوپورہ کےقریب کارسوار ملزم کو چوبیس کلوافیون، ستر کلوچرس اور ڈیڑھ کلو آئس سمیت گرفتارکرلیا گیا۔
ایم ون موٹروےاسلام آباد پرمسافر بس میں سوار خاتون اورمرد سے ایک کلو سات سوگرام افیون اور ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد ہوئی،لاہورمیں ایک ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی ڈھائی کلو کیٹامائن برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق گرفتارملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔