عوامی سہولت کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کر دیے گئے۔
لاہور میں نادرا میگا سنٹر ساندہ، شملہ پہاڑی اور پیکو روڈ پر پہلے سے موجود نادرا دفاتر میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھولے گئے ہیں جبکہ کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
پاسپورٹ کے اوقات کار نادرا سنٹر کے اوقات کار سے منسلک کر دیئے گئے ہیں۔
شملہ پہاڑی 24 گھنٹے اور ساندہ اور پیکو روڈ میں 10 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔