لاہور کی سڑکوں پرسائیکل اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص کردیا گیا،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں مخصوص لین کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا۔۔
اس اقدام سے سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئےگی،پہلے مرحلے میں بائیکر لین لاہورمیں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے آنے جانے والی فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک سے لاہور برج تک بنائی جا رہی ہے ۔ مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی ۔
دس کلومیٹر طویل بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے سجایا جا رہا ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے،لین کی چوڑائی بارہ فٹ ہے جبکہ ماحول دوست بنانے کے لیے اس پر ہرا رنگ کیا گیا ہے۔