وزیراعظم شہباز شریف نے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ۔ مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سمیت پوری کابینہ کی کوششوں کو سراہا، مبارکباد بھی دی۔ کہا برطانیہ کیلئے بھی پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن جلد بحال ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے وزیر ہوابازی کے بیان سے معاشی تباہی ہوئی۔ ہماری کوششوں سے اس کے اثرات ختم ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجگور کے مقام پر پاک ایران نئی سرحدی کراسنگ سے قانونی تجارت میں اضافے کے ساتھ اسمگلنگ ختم ہوگی۔ کُرم میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔ آرمی چیف کی سربراہی میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز بھی جاری ہیں۔ امید ہے جلد پاکستان میں 2018 جیسا امن واپس آئے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ جنکوزکا کام کیپسٹی پیمنٹس لینا نہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔






















