مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی سرزمین دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان کی قانونی ٹیم نے ان سے ملاقات بھی کی ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد لیگی رہنما عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف نے مجھے اپنا پیغام پہنچانے کا کہا ہے، سابق وزیر اعظم نے پاکستان پہنچنے پر سب سے پہلے الحمد اللہ کہا۔
عرفان صدیقی نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا ہم اِس مٹی سے تعلق رکھتے ہیں، اس مٹی کے وہ قرض بھی اتاریں گے جو ہم پر واجب نہیں تھے۔