اسٹیج اداکارہ نرگس اور شوہر ماجد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی، صلح نامہ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، اداکارہ نرگس اور شوہر ماجد بشیر کے درمیان صلح ہوگئی، سیشن کورٹ لاہور میں دونوں کی جانب سے باہمی رضامندی سے صلح نامہ جمع کروا دیا گیا۔
ماجد بشیر نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی، ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت واپس کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
نرگس کے وکیل نے بتایا کہ ہمارے بڑوں نے باہمی رضا مندی سے معاہدہ کروایا ہے، بڑوں کے کہنے پر اداکارہ نے شوہر کو معاف کیا، کوئی فریق اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
اداکارہ نرگس نے شوہر ماجد بٹ پر تشدد کامقدمہ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں درج کروایا تھا۔